قومی دفاع

ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کا دوسرا ایڈیشن بھارت میں منعقد کیا جا رہا ہے:نفیس ذکریا

اسلام آباد (آئی این پی) ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا نے کہا ہے کہ ہارٹ آف ایشیاء کانفرنس کا دوسرا ایڈیشن بھارت میں منعقد کیا جا رہا ہے، سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری پاکستان کی نمائندگی کریں گے،گزشتہ سال پاکستان نے ہارٹ آف ایشیاء کانفرنس کی میزبانی کی تھی، ہارٹ آف ایشیاء 2011 میں قائم کی گئی تھی، ہارٹ آف ایشیاء کا مقصد علاقائی مسائل، اقتصادی تعاون، سلامتی کی صورتحال پر غور کرنا ہے۔ پیر کو ترجمان دفتر خارجہ کے اعلامیے کے مطابق سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری (آج )کل منگل کو ہارٹ آف ایشیاء اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔سیکرٹری خارجہ کی بھارتی ہم منصب سے ملاقات کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہارٹ آف ایشیاء کانفرنس کا دوسرا ایڈیشن بھارت میں منعقد کیا جا رہا ہے، گزشتہ سال پاکستان نے ہارٹ آف ایشیاء کانفرنس کی میزبانی کی تھی، افغانستان میں امن کیلئے کوششیں پاکستان کے عزم کی عکاس ہیں۔ نفیس ذکریا نے کہا کہ ہارٹ آف ایشیاء میں پاکستان کا متحرک کردار ادا کر رہا ہے، ہارٹ آف ایشیاء 2011میں قائم کیا گیا تھا، افغانستان سمیت ہمسایہ ممالک سے روابط کا فروغ ہارٹ آف ایشیاء کے مقاصد میں شامل ہے کیونکہ ہارٹ آف ایشیاء افغانستان میں امن و استحکام کے فروغ کیلئے کام کر رہی ہے۔(اح)