منتخب کردہ کالم

خرابی……مبشر علی زیدی

خرابی……مبشر علی زیدی

خرابی……مبشر علی زیدی

’’کیا آپ روبوٹس کو لیکچر دے سکتے ہیں؟‘‘
وائس چانسلر نے پوچھا۔
’’جی ہاں۔‘‘
میں نے جواب دیا۔
مجھے یونیورسٹی میں ملازمت مل گئی۔
روبوٹس اچھے طالب علم تھے۔
جو میں بولتا، وہ ریکارڈ کر لیتے۔
بلیک بورڈ پر میری تحریر اسکین کر لیتے۔
امتحان میں ٹھیک ٹھیک جواب دیتے۔
ایک دن ایک روبوٹ غیر حاضر ہوا۔
مجھے تشویش ہوئی۔
میں نے ایڈمن آفس جا کر بتایا۔
’’روبوٹ اے ون آج نہیں آیا۔‘‘
جواب ملا،
’’اس کے یونیورسٹی میں داخلے پر پابندی لگ گئی ہے۔
کسی تکنیکی خرابی کی وجہ سے اس نے سوچنا شروع کر دیا تھا۔‘‘