منتخب کردہ کالم

خطاب……مبشر علی زیدی

خطاب……مبشر علی زیدی

خطاب……مبشر علی زیدی

’’ایوب خاں اور بینظیر بھٹو کے بعد میں تیسرا پاکستانی بن جاؤں گا،
جسے امریکی کانگریس سے خطاب کا اعزاز ملے گا۔‘‘
میرے دوست ڈوڈو نے فخریہ لہجے میں بتایا۔
’’زندہ باد!‘‘
میں نے خوشی سے نعرہ لگایا۔ پھر پوچھا،
’’یہ تاریخی خطاب کس تاریخ کو ہوگا؟‘‘
ڈوڈو نے اپنی ڈائری نکال کر صفحے پلٹے،
’’اگلے پیر کو۔‘‘
میں پورا ہفتہ سوشل میڈیا پر اس بارے میں اعلانات کرتا رہا۔
پیر کو صبح سویرے کیپٹل ہل پہنچ گیا۔
دیکھا کہ ڈوڈو ایک چبوترے پر کھڑا ہے
اور امریکی کانگریس کی بلڈنگ کی طرف منہ کر کے خطاب کر رہا ہے۔