خبرنامہ سندھ

سندھ کو اس کا حق ملنا چاہیے: قائم

اسلام آباد (ملت آن لائن + آئی این پی) سابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ کو اس کا حق ملنا چاہیے وفاق کو گیس سمیت دیگر اہم مسائل پر خطوط لکھے ہیں مگر جواب نہیں ملا ۔وہ جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ وفاق کی طرف سے سندھ کے بڑے منصوبوں کیلئے ترقیاتی فنڈز بروقت نہیں مل رہے جبکہ نوے فیصد گیس سندھ سے نکل رہی ہے جبکہ اس کے استعمال کی اجازت نہیں دی جارہی،گیس کے حوالے سے سندھ کا بھی اتنا ہی حق ہے جتنا باقی صوبوں کا ہے سندھ میں گیس کے کنکشن ہمیں اپنے گھروں کیلئے نہیں چاہئیں جبکہ عوام کیلئے چاہئیں،وفاق نے پنجاب میں گیس فراہمی کے بڑے منصوبے شروع کررکھے ہیں کیا ہمارے صوبے کی عوام کو گیس استعمال کرنے کا حق نہیں۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے وفاق کو اہم مسائل پر خطوط لکھے ہیں مگر ان کا ابھی تک جواب نہیں ملا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے پانامہ فیصلے کے حوالے سے کہا کہ ہمیں فیصلے کے انتظار کرلینا چاہیے،عدالت عظمیٰ سے توقع ہے کہ وہ انصاف پر مبنی فیصلہ کرے گی۔