خبرنامہ سندھ

کراچی، پولیس مقابلے کے دوران فائرنگ کی زد میں آکر شہری زخمی

کراچی (ملت آن لائن + آئی این پی) کورنگی بلال کالونی قبرستان کے قریب پولیس مقابلے کے دوران فائرنگ کی زد میں آکر شہری زخمی ہوگیا‘ بلال کالونی میں منشیات فروشوں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری تھا۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کو کراچی کے علاقے کورنگی بلال کالونی قبرستان کے قریب پولیس مقابلے کے دوران فائرنگ کی زد میں آکر شہری زخمی ہوگیا۔لال کالونی میں منشیات فروشوں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری تھا۔ زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔