کراچی:(ملت+ آئی این پی) اشتعال انگیز تقریر کیس میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے بانی ایم کیو ایم الطاف حسین اور فاروق ستار سمیت 5 ملزمان کے ناقبل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔ کراچی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں اشتعال انگیز تقاریر سے متعلق مقدمات کی سماعت ہوئی جس میں ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی خواجہ اظہار الحسن عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے سماعت کے موقع پر مفرور ملزمان کی عدم پیشی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایک بار پھربانی ایم کیو ایم الطاف حسین سمیت دیگر رہنماؤں کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے سماعت 15 اکتوبر تک ملتوی کردی ۔واضح رہے کہ 22 اگست سے قبل ایم کیو ایم کے بانی نے پارٹی کے کارکنوں سے خطاب کے دوران ملک کے اداروں کے خلاف اشتعال انگیز باتیں کی تھیں جس پر ان سمیت کئی دیگر پارٹی رہنماؤں کے خلاف مقدمات درج کئے گئے تھے۔
خبرنامہ سندھ
الطاف حسین کے دوبارہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
