خبرنامہ سندھ

انیس قائمخانی کا کراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ

کراچی: (ملت+اے پی پی) پی ایس پی کے رہنما انیس قائمخانی نے عوامی رابطہ مہم کے دوران کراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ کارکنوں کی بڑی تعداد نے انیس قائمخانی کا پرجوش استقبال کیا۔ دورے کے دوران پی ایس پی کی مرکزی کابینہ کے ارکان بھی ان کے ہمراہ تھے۔ انیس قائمخانی نے عوام سے گفتگو کرتے ہوئے ان کو اپنی پارٹی کے مقاصد سے آگاہ کیا.