خبرنامہ سندھ

بانی ایم کیوایم سےمتعلق لگائےگئےبینرزکیخلاف مقدمہ درج

کراچی: (آئی این پی ) کراچی میں ایم کیو ایم کے قائد کے حق میں لگائے جانے والے بینرز کے خلاف مقدمہ پریڈی تھانے میں درج کرلیا گیا ۔ پریڈی تھانے میں درج ہونے والے مقدمے میں نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا ۔ مقدمے میں نفرت آمیز مواد اور دھمکیاں دینے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ گزشتہ روز سندھ ہائی کورٹ کے قریب اور صدر میں نامعلوم افراد نے ایم کیو ایم کے قائد کے حق میں اور فاروق ستار کے خلاف بینرز لگائے تھے۔ پولیس نے بینرز کے مقام پر کھڑی مشکوک گاڑی کو قبضے میں لے لیا اور تین مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا جنہیں رہا کردیا گیا ہے۔