خبرنامہ سندھ

بانی ایم کیوایم پرکارروائی کا فیصلہ تقریرکےترجمےکےبعد ہوگا، اسکاٹ لینڈ یارڈ

لندن :(اے پی پی) اسکاٹ لینڈ یارڈ کو بانی ایم کیو ایم کی بائیس اگست کو کی جانے والی تقریر کا متن مل گیا ہے، ترجمان کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان سے رابطہ ہے، بانی ایم کیو ایم کیخلاف کارروائی کا فیصلہ ترجمے کے بعد ہوگا۔ اسکاٹ لینڈ یارڈ کو بانی ایم کیوایم کی بائیس اگست کی تقریر کا مکمل متن مل گیا ہے اور اسکاٹ لینڈ یارڈ نے بانی ایم کیوایم کی تقریر کا ترجمہ کرانا شروع کر دیا ہےترجمے کا جائزہ لینے کے بعد پتہ چلے گا کہ برطانوی قانون کی خلاف وزری ہوئی یا نہیں، تقریر کے جائزے کے بعد فیصلہ ہوگا کہ اس معاملے میں تحقیقات کی ضرورت ہے یا نہیں ہے۔ اسکاٹ لینڈ یارڈ کے ترجمان کا کہنا ہے بانی ایم کیوایم کی تقریرسےمتعلق متعدد شکایات موصول ہوئی تھیں، اسکاٹ لینڈیارڈ بائیس اگست کی تقریر پر حکومت پاکستان سے رابطے میں ہے تاہم چوہدری نثار کی جانب سے بھیجے گئے ریفرنس کی فی الحال کوئی تصدیق نہیں کی جاسکتی۔ حکومت پاکستان نے متحدہ قومی موومنٹ کے قائد ایم کیو ایم کے خلاف برطانیہ میں مقدم چلوانے کا فیصلہ کیا تھا تاہم ان کی پاکستان حوالگی کا مطالبہ نہیں کیا جائےگا۔ اس سے قبل بھی اسکاٹ لینڈ یارڈ ترجمان کا کہنا تھا کہ قائد ایم کیو ایم کی پاکستان میں نفرت انگیزتقاریرکی تحقیقات جاری ہیں کہ ان تقاریر سے قانون شکنی ہوئی یا نہیں۔ لندن میں ایک پاکستانی شہری طارق حسین کی جانب سے لیڈ گرو پولیس اسٹیشن میں متحدہ قومی موومنٹ کے قائد کیخلاف درخواست جمع کرائی گئی ہے، جس میں پاکستان مخالف بیان دینے پر متحدہ قائد کیخلاف کارروائی کی استدعا کی گئی ہے۔