خبرنامہ سندھ

جیکب آباد ترقیاتی فنڈزمیں خرد بردکیس، درخواست مسترد

سندھ ہائی کورٹ:(آئی این پی) سندھ ہائی کورٹ نے ضلع جیکب آباد میں ترقیاتی فنڈز میں خرد برد سے متعلق حکومت سندھ کے خلاف دائر درخواست مسترد کردی۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ حکومت نے ضلع جیکب آباد میں ترقیاتی کاموں کے نام پر کروڑوں روپے جاری کیے۔2014 سے من پسند کنٹریکٹرز کو فنڈز جاری کیے جارہے ہیں لیکن کام نہیں ہورہا۔ جس پر چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے ریمارکس دئیے کہ حکومت خود طے کرتی ہے کہ کونسی اسکیم کیلئے کتنا پیسہ جاری کرنا ہے۔ عدالت وزیراعلیٰ کے کاموں میں مداخلت نہیں کرسکتی۔ عدالت نے پرائیویٹ کنٹریکٹر کی حکومت سندھ کے خلاف درخواست واپس لینے پر مسترد کردی۔