خبرنامہ سندھ

حلیمہ قتل کیس: سونیا کی24 جون تک فیصلہ محفوظ

کراچی: (آئی این پی) کراچی کی مقامی عدالت نے حلیمہ قتل کیس کی ملزمہ سونیا کی درخواست ضمانت پر 24 جون تک فیصلہ محفوظ کرلیا ۔ تفتیشی افسر کی ملزم رضوان کے جسمانی ریمانڈ کی نظر ثانی درخواست پر فیصلہ کل تک موخر کر دیا گیا ۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سائوتھ عبدالقدوس میمن کی عدالت میں حلیمہ قتل کیس کی ملزمہ سونیا کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی ۔ ملزمہ سونیا کو جیل سے عدالت پہنچایا گیا ۔ عدالت نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا ، فیصلہ 24 جون کو سنایا جائے گا ۔ سماعت کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سونیا کا کہنا تھا کہ حلیمہ سے چوہدری اقبال کا ایک بیٹا رابطے میں تھا۔ یہ معلوم نہیں کہ کون سا بیٹا رابطے میں تھا ۔ میں بے گناہ ہوں ،مجھے انصاف چاہیے ۔ چوہدری اقبال کے بیٹے نے حلیمہ سے نکاح نامہ مانگا تھا ۔ چوہدری اقبال کی پہلی بیوی حلیمہ کو فون پر گالیاں بھی دیتی تھی ۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے حلیمہ قتل کیس کے تفتیشی افسر کی ملزم رضوان کے جسمانی ریمانڈ کی نظر ثانی درخواست پر فیصلہ کل تک موخر کر دیا ۔ فیصلہ کل صبح 9 بجے سنایا جائےگا ۔ عدالت نے گزشتہ روز فیصلہ محفوظ کرکے آج سنانے کا اعلان کیا تھا ۔