کراچی:(آئی این پی )حکومت سندھ نے گندم کی سرکاری خریداری میں بدعنوانیوں کا نوٹس لیتے ہوئے محکمہ خوراک کے ضلعی افسران کوکل کراچی طلب کرلیا ہے،جبکہ گندم پالیسی پرنظرثانی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بدعنوانی کے الزام میں بیس سینئرافسران معطل ہونے کی وجہ سے محکمہ خوراک سندھ افسران کی قلت کا شکار ہو گیا،غیرموٴثر انتظاما ت کی وجہ سے گندم کی سرکاری خریداری کا نظام ٹھپ ہوگیا ہے، حکومت سندھ نے گندم کی سرکاری خریداری میں بدعنوانی کا نوٹس لیتے ہوئے محکمہ خوراک کے افسران کو کل کراچی طلب کرلیا ہے۔ سیکریٹری خوراک کا کہنا ہے کہ اجلاس میں گندم خریداری کی نئی پالیسی طے کی جائے گی اورآبادگاروں کی شکایات پرغورکیا جا ئے گا۔
خبرنامہ سندھ
حکومت سندھ کاگندم کی سرکاری خریداری میں بدعنوانیوں کا نوٹس