خبرنامہ سندھ

‘’’را‘‘ سے تعلق رکھنے والا عتیق عرف جھینگا گرفتار

کراچی:(ملت+آئی این پی)رینجرز کی کراچی میں گارڈن شو مارکیٹ میں کارروائی، ایک دہشت گرد گرفتارکر لیا گیا ہے۔ ترجمان رینجرز کے مطابق عتیق عرف جھینگا کا تعلق’’ را‘‘ سے منسلک ایم کیو ایم لندن کے عسکری ونگ سے ہے۔دوسری طرف رینجرز نے ایک دکان میں چھپایا گیا بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا ہے۔جبکہ دوسری جانب شہر قائد میں پولیس نے کارروائی کر کے پانچ ملزمان کو گرفتار کر لیا۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق کراچی کے علاقے بلدیہ میں پولیس نے کارروائی کرکے پانچ ملزمان کو گرفتار کر لیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے بھتہ خوری سمیت دیگر جرائم میں ملوث تھے جنہیں مزید تفتیش کے لیے نا معلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔