کراچی: (آئی این پی) کراچی کی مقامی عدالت نے سانحہ بلدیہ ٹائون کیس انسداد دہشت گردی عدالت منتقل کر دیا ، فیکٹری مالکان سے 5 کروڑ روپے وصول کرنے والے علی حسن قادری کی ضمانت کا فیصلہ بھی انسداد دہشت گردی عدالت کرے گی ۔ جوڈیشیل مجسٹریٹ سائوتھ مقبول میمن کی عدالت سانحہ بلدیہ ٹائون کیس کی سماعت ہوئی ۔ وکلا اور فیکٹری ملازمین علی محمد ، شاہ رخ سمیت دیگر عدالت میں موجود تھے ۔ میڈیا کو کوریج کی اجازت نہیں دی گئی ۔ عدالت نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد کیس انسداد دہشت گردی عدالت منتقل کرنے کا حکم دے دیا ۔ ضمنی چالان میں فیکٹری مالکان سمیت 13 ملزمان کو بے گناہ قرار دیا جا چکا ہے ۔ وکیل سرکار شیخ کا کہنا ہے کہ ان ملزموں کی بے گناہی کا فیصلہ انسداد دہشت گردی عدالت کرے گی اور فیکٹری مالکان سے 5 کروڑ روپے وصول کرنے والے علی حسن قادری کی ضمانت کا فیصلہ بھی اے ٹی سی کورٹ کرے گی۔
خبرنامہ سندھ
سانحہ بلدیہ ٹاؤن کیس انسداد دہشت گردی عدالت منتقل کرنےکاحکم
