خبرنامہ سندھ

متحدہ پاکستان کیجانب سے بائیکاٹ کا اعلان

کراچی: (ملت+اے پی پی) پی آئی بی کالونی میں متحدہ پاکستان کے عارضی مرکز میں رابطہ کمیٹی کا مشترکہ اجلاس ہوا۔ اجلاس میں این اے 258 کے ضمنی انتخاب کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں کہا گیا کہ ماضی میں بھی سندھ حکومت نے ضمنی انتخابات میں سرکاری وسائل کا بے دریغ استعمال کیا۔ این اے 258 میں بھی من پسند نتائج حاصل کرنے کیلئے یہ سلسلہ جاری رکھا گیا ہے، جسے مد نظر رکھتے ہوئے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے۔