نواب شاہ (آئی این پی )نواب شاہ پولیس نے پیٹرول پمپ پر کھڑی مسافر وین سے خود کش جیکٹ برآمد کرکے وین ڈرئیور کو گرفتار کر لیا۔بم ڈسپوزل اسکوارڈ نے خود کش جیکٹ کو ناکارہ بنادیا۔ ڈی ایس پی سکرنڈ انور درانی کے مطابق پولیس کوخفیہ اطلاع ملی تھی کہ حب چوکی سے نواب شاہ آنے والی مسافر وین میں خود کش جیکٹ موجود ہے۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سانگھڑ روڈ پر پیٹرول پمپ پر کھڑی مسافروین کے خفیہ خانے میں چھپائی گئی خود کش جیکٹ برآمد کرلی جسے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنادیا۔وین ڈرائیور کو گرفتار کرکے تفتیش جاری ہے۔
خبرنامہ سندھ
نواب شاہ ،پیٹرول پمپ پرکھڑی وین سےخودکش جیکٹ برآمد