کراچی: (اے پی پی) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد شاہ کی صدارت میں اپیکس کمیٹی کا اجلاس بدھ کے روز وزیر اعلیٰ سندھ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان، کور کمانڈر کراچی لیفٹینٹ جنرل نوید مختار، چیف سیکرٹری سندھ صدیق میمن، سنیئر وزیر نثار احمد کھوڑو ، مولابخش چانڈیو، مرتضی وہاب، ڈی جی ریجرز سندھ، آئی جی سندھ، ایڈینشل آئی جیز ثناء اللہ عباسی، مشتاق مہر، ہوم سیکرٹری، سمیت دیگر شریک ہوئے۔ اجلاس میں ڈی جی رینجرز سندھ، آئی جی اور ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی نے اپنی پروگریس پیش کی۔ اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان پر بھی غورکیا گیا۔
خبرنامہ سندھ
وزیراعلیٰ سندھ کی صدارت میں اپیکس کمیٹی کا اجلاس
