خبرنامہ سندھ

پاک چائنہ اقتصادی راہداری: خطہ میں تجارتی اور معاشی سرگرمیاں شروع ہوں گی: گورنر

اسلام آباد (ملت + اے پی پی) بلوچستان کے گورنر محمد خان اچکزئی نے کہا ہے کہ چائنہ پاکستان اقتصادی راہداری کی تکمیل سے خطہ میں بڑی تجارتی اور معاشی سرگرمیاں شروع ہوں گی اور سماجی تبدیلی آئے گی۔ پیر کو یہاں ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان طویل عرصے سے اچھے دوستانہ تعلقات ہیں اور مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کے ذریعے ان تعلقات کو مزید مستحکم بنایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے بعض پہاڑی سلسلوں کو نیشنل پارک کا درجہ دیا جارہا ہے تاکہ وہاں جنگلی حیات اور نباتات کا تحفظ کیا جاسکے۔