خبرنامہ سندھ

پولیس کی غیر ملکی باشندوں کیخلاف کاروائیاں‘ 10ملزمان گرفتار

کراچی (ملت + آئی این پی) جیکسن تھانہ کی حدود پولیس چوکی سکندر آباد کی نیشنل ایکشن پلان کے مطابق کرمنلز غیر ملکی باشندوں کے خلاف کاروائی 10ملزمان گرفتار،جبکہ کیمونیٹی پولیسنگ پر علاقہ مکینوں کا SHOجیکسن انسپکٹر عرفان میو اور چوکی انچارج سکندرآباد مقصود خان کو خراج تحسین، تفصیلات کے مطابق جمعرات کو سکندرآباد پولیس چوکی انچارج مقصود خان نے اے ایس آئی غلام نبی بلوچ و پولیس پارٹی کے ہمراہ گلشن سکندرآباد۔ جنرل آباد۔مسان پھاٹک۔ کے پی ٹی گرا?نڈ اور دیگر علاقوں میں جرائم پیشہ۔ کرمنلز۔غیر ملکی باشندوں کے خلاف یکے بعد دیگرے کاروائیاں کرکے ایک ڈکیت و منشیات فروش سکندر کو گرفتار کرکے پستول۔ میگزین۔ کارتوس اور سوا کلو گرام چرس برآمد کر لی،جبکہ منشیات کے خلاف کارواے?ں میں منشیات کے اڈے کا قلع قمع کرکے 4 کلوگرام چرس قبضہ میں لے لی،علاوہ ازیں نیشنل ایکشن پلان کے تحت غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کا کھوج لگا کر 7 غیر ملکی باشندے(افغانیوں) کو فارن ایکٹ کے تحت گرفتار کر لیا۔مزید برآں بدنام زمانہ جوا ،سٹہ کے اڈے کو مسمار کر دیا ،دریں اثنا لینڈ و قبضہ مافیا۔ کرمنلز۔جرائم پیشہ۔ منشیات فروشوں کے خلاف موثر کاروائیاں کرنے پر علاقہ مکینوں نے چند روز قبل چارج سنبھالنے والے ایس ایچ او جیکسن انسپکٹر عرفان میو۔ چوکی انچارج سکندرآباد مقصود خان کی کارکردگی کو سرہاتے ہوئے دونوں افسران کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے بیسٹ پولیس افسران قرار دیا۔