خبرنامہ سندھ

پولیس کی مختلف کارروائیاں، 35 مشتبہ افراد گرفتار

کراچی: (ملت+اے پی پی) سرجانی ٹاؤن میں پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف سرچ آپریشن کیا۔ کارروائی کے دوران ملزمان نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کر دی۔ جوابی فائرنگ کے نتیجے میں 2 ملزموں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا جبکہ 15 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزموں کے قبضے سے اسلحہ اور دستی بم برآمد ہوئے ہیں۔ ادھر کلفٹن بوٹ بیسن پر پولیس نے سرچ آپریشن کر کے 20 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق زیر حراست افراد سے تفتیش جاری ہے۔