خبرنامہ سندھ

پی آئی اے: کا مالی بحران شدت اختیار کر گیا

کراچی: (اے پی پی) خسارہ اور ہڑتال ساتھ ساتھ پھر کیسے ہو ادارے کی کارکردگی بحال ۔ خسارے اور ہڑتال میں سینڈ وچ بنی قومی ایئر لائن کو ملازمین کی تنخواہیں ادا کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ تنخواہوں کی ادائیگی کے لئے ایک ارب 10 کروڑ روپے درکار ہیں جبکہ ایندھن اور دیگر اخراجات کے لئے 3 ارب روپے کی ضرورت ہے۔ ادھر صورت حال یہ ہے کہ پروازوں کی منسوخی، معطلی، کارگو کی عدم ترسیل اور ہڑتال کے باعث ایک روز کی بندش سے پی آئی کو 32 کروڑ روپے کا نقصان ہو رہا ہے جبکہ قومی ایئر لائن کو اب تک 2 ارب 70 کروڑ روپے کا نقصان ہو چکا ہے۔