کراچی (آئی این پی )کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں تین افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے پولیس افسر زخمی ہوگیا۔ کورنگی انڈسٹریل ایریا کے قریب مسلح موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے پولیس افسر ممتاز شاہ زخمی ہوگیا۔ ممتاز شاہ اینٹی کار لفٹنگ سیل میں تعینات ہے اور اسے تین گولیاں لگی ہیں۔ ممتاز شاہ کو شدید زخمی حالت میں طبی امداد کیلئے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔ دوسری جانب گلستان جوہر بلاک 9 میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اختر نامی شخص جاں بحق ہوگیا ہے۔ صفورا گوٹھ میں میمن سوسائٹی کے قریب سے ایک شخص کی گلا کٹی لاش ملی ہے۔ مقتول کی شناخت 55 سالہ رزاق کے نام سے ہوئی ہے۔
خبرنامہ سندھ
کراچی،فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں 3 افراد جا ں بحق ،پولیس اہلکار زخمی