خبرنامہ سندھ

کراچی،نامعلوم افراد کی فائرنگ، باپ جاں بحق، 2 بیٹے شدید زخمی

کراچی (ملت + آئی این پی) کراچی میں موت کا رقص ، اورنگی ٹاؤن میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں باپ جاں بحق جبکہ اس کے 2 بیٹے شدید زخمی ہو گئے۔ اورنگی ٹاؤن دس نمبر میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں باپ جاں بحق جبکہ اسکے دو بیٹے شدید زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ذاتی رنجش کا شاخسانہ لگتا ہے۔ ہسپتال حکام کے مطابق فائرنگ میں زخمی ہونے والے دونوں بیٹوں عادل اور وقاص کی حالت تشویش ناک ہے۔ دوسری جانب موچکو پولیس نے ہاکس بے کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے 4 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار مشتبہ افراد میں سے ملزم علیم بلوچستان پولیس کو دو مقدمات میں مطلوب تھا۔