کراچی (ملت + آئی این پی) کراچی کے علاقے ناظم آباد میں پولیس اور حساس ادارے نے کارروائی کر کے 3 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ ناظم آباد نمبر دو میں دہشتگردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر پولیس اور حساس ادارے نے مشترکہ کارروائی کی۔ کارروائی کے دوران 3 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق زیر حراست افراد کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔
خبرنامہ سندھ
کراچی،پولیس اور حساس ادارے کی کارروائی، 3 مشتبہ افراد گرفتار
