خبرنامہ سندھ

کراچی، دو مختلف ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاں بحق، 2 زخمی

کراچی (ملت + آئی این پی) کراچی کے علاقے واٹر پمپ اور گلستان جوہر میں ہونے والے ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دو زخمی ہو گئے۔ واٹر پمپ شاہراہ پاکستان پر تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہو گیا۔ متوفی کی شناخت شیراز کے نام سے ہوئی۔ ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا جبکہ متوفی کی لاش کو عباسی شہیدہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ دوسری جانب گلستان جوہر میں وین اور کار میں تصادم سے دو افراد زخمی ہو گئے۔ حادثے میں زخمی ہونے والے افرا دکو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔