کراچی (ملت + آئی این پی) کراچی کے علاقے ملیر میں مضر صحت مٹھائی کھانے سے ایک ہی گھر 7 افراد کی حالت غیر ہوگئی۔ ملیر کی شادمان کالونی میں مضر صحت مٹھائی کھانے سے ایک ہی گھر کے7 افراد کی حالت غیر ہوگئی، متاثرہ افراد میں میاں بیوی ، بیٹی اور ان کے بیٹے شامل ہیں۔ہسپتال انتظامیہ کے مطابق تمام افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
خبرنامہ سندھ
کراچی، ملیر میں مضر صحت مٹھائی کھانے سے 7 افراد کی حالت غیرہوگئی
