کراچی:(اے پی پی)وزیر اعظم نواز شریف نے گرین لائن ریپڈ بس سروس کا سنگ بنیاد رکھ دیا، اس سے پہلے وزیر اعظم افتتاحی تقریب میں شرکت کیلئے کراچی پہنچے ، وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے ایئرپورٹ پر وزیر اعظم کا استقبال کیا ۔ ایک سال میں مکمل ہونے والے منصوبے پر 16 ارب روپے کی لاگت آئے گی ۔ ایک سال میں مکمل ہونے والے گرین لائن منصوبہ 17 کلو میٹر طویل ہے جس پر 16 ارب روپے کی لاگت آئے گی جس کے لیے فنڈز وفاقی حکومت فراہم کرے گی ۔ گرین لائن بس سرجانی سے شروع ہوکر گرومندرتک چلے گی جس سے یومیہ تین لاکھ مسافر سفر کرسکیں گے ۔ وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے وزیر اعظم کو صوبے میں قیام امن کے حوالے سے کئے گئے اقدامات کے حوالے سے بریفنگ دی ۔
خبرنامہ سندھ
کراچی:وزیر اعظم نے گرین لائن ریپڈ بس سروس کا سنگ بنیاد رکھ دیا
