کراچی:(آئی این پی) خورشید بیگم سیکرٹریٹ کراچی میں لندن سے وڈیو لنک کے ذریعے پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے کنوینر ندیم نصرت کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے خلاف ایم کیو ایم حقیقی اور پی ایس پی کو نادیدہ قوتوں کی سپورٹ حاصل ہے۔ ایم کیو ایم کے خلاف ہونے والا آپریشن اگر کسی اور جماعت کے خلاف ہوا ہوتا تو وہ ان حالات میں ایک کونسلر کی سیٹ بھی نہیں جیت پاتی۔ ندیم نصرت کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے فلاحی ادارے کے کے ایف پر عطیات جمع کرنے پر بھی غیر اعلانیہ پابندی عائد کی ہوئی ہے۔ ندیم نصرت کا کہنا تھا کہ کراچی آپریشن کے دوران ایم کیو ایم کے کارکنان اور ہمدردوں کے گھروں پر 10 ہزار چھاپے مارے گئے۔ چار ہزار سے زائد کارکنان گرفتار ہوئے جبکہ 1027 کارکنان جیل میں ہے۔ انکا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے 125 کارکنان لاپتہ ہے 60 کو ماورائے عدالت قتل کیا گیا ہے ۔ اسکے باوجود عوام کی سپورٹ ایم کیو ایم کے ساتھ ہے۔
خبرنامہ سندھ
کراچی آپریشن؛ صرف ایم کیوایم کونشانہ بنایا گیا: نصرت