کراچی: (ملت+اے پی پی) متحدہ قومی موومنٹ لندن کے کنوینر ندیم نصرت کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ادارے نے صدر میں کارروائی کر کے ایم کیو ایم لندن کے رہنما ساتھی اسحاق ایڈووکیٹ کو انکے دفتر کے باہر سے گرفتار کر لیا۔ ندیم نصرت کے مطابق ساتھی اسحاق ایڈووکیٹ اپنے دفتر سے گھر جانے کیلئے نکلے تو قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے انکو تحویل میں لے لیا۔ ساتھی اسحاق ایڈووکیٹ نے غیر قانونی گرفتاری سے بچنے کیلئے سندھ ہائی کورٹ سے عبوری ضمانت کرا رکھی تھی۔
خبرنامہ سندھ
کراچی: ایم کیو ایم لندن کے رہنما ساتھی اسحاق ایڈووکیٹ گرفتار
