خبرنامہ سندھ

کراچی: رینجرز کی خصوصی اختیارات میں 77 دن کی توسیع کردی گئی

کراچی:(آئی این پی) وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے رینجرز کے خصوصی اختیارات میں اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ ترجمان وزیر اعلیٰ ہاؤس کے مطابق رینجرز کے خصوصی اختیارات میں 77 دن کی توسیع کی گئی ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ اختیارات میں توسیع انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت کی گئی ہے جبکہ اختیارات میں توسیع کا فیصلہ 4 مئی سے 19 جولائی تک کیلئے کیا گیا ہے۔