خبرنامہ سندھ

کراچی: رینجرز کی کارروائی، مختلف جرائم میں ملوث 6 ملزم گرفتار

کراچی (ملت آن لائن + آئی این پی) کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرکے ٹارگٹ کلنگ ، دہشت گردی، بھتہ خوری اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ رینجرز نے شہر قائد کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرکے 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ رینجرز ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان ٹارگٹ کلنگ ، دہشت گردی ، بھتہ خوری سہولت کاری ، اسلحے کی غیر قانونی ترسیل اور ڈکیتی سمیت دیگر جرائم میں ملوث ہیں۔ شاہ لطیف کے علاقے کالعدم تنظیم کے ملزمان قاسم اور منظور عالم کو گرفتار کیا گیا جو دہشتگردی ، سہولت کاری اور اسلحے کی غیر قانونی ترسیل میں ملوث ہیں۔ گلشن اقبال اور شاہ لطیف سے سیاسی جماعت کے عسکری ونگ کے 3 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ ملزمان میں اصغر عرف ماما ، سید الیاس حسینی ، فیصل عرف رام پوری شامل ہیں۔ اورنگی ٹاؤن سے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ملزم کامران کو گرفتار کیا گیا۔ سائٹ کے علاقے سے سٹریٹ کرائم میں ملوث ملزم کریم زادہ کو گرفتار کیا گیا۔ سعید ا?باد سے مختلف جرائم میں ملوث ملزم شاکر کو گرفتار کیا گیا۔