خبرنامہ سندھ

کراچی‘ سیاسی کارکن کی نشاندہی پر کورنگی میں قبرستان سے اسلحہ برآمد

کراچی (ملت آن لائن + آئی این پی) کراچی کے علاقے کورنگی میں رینجرز نے کارروائی کرکے سیاسی جماعت کے گرفتار ملزم کی نشاندہی پر قبرستان سے اسلحہ برآمد کر لیا جبکہ بلدیہ، شارع فیصل اور بلال کالونی میں کارروائی کے دوران 11ملزم گرفتار کرلیے گئے۔رینجرز حکام کے مطابق باغ کورنگی قبرستان میں ایک کارروائی کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولیاں برآمد ہوئیں، کارروائی سیاسی جماعت کے گرفتار ملزم کی نشاندہی پر کی گئی۔رینجرز حکام کے مطابق اسلحے میں ایس ایم جی اورایل ایم جی رائفل شامل ہے، اسلحہ اور گولیاں زیر زمین چھپائی گئی تھیں۔