کراچی (آئی این پی) کراچی کے علاقے سائٹ ایریا میں کاونٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے دو غیر ملکی کارندوں کو گرفتار کر لیا۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق سائٹ ایریا میں ولیکا ہسپتال کے قریب کارروائی کے بعد دو افغان باشندوں میرا جان اور اختر خان کو گرفتار کیا گیا۔ دوران تفتیش ملزموں نے انکشاف کیا کہ ان کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی سے ہے اور وارداتوں میں زخمی ہونے والے دہشت گردوں کو طبی سہولیات فراہم کرتے ہیں۔ گرفتار ملزموں سے جعلی قومی شناختی کارڈ بھی برآمد ہوئے۔
خبرنامہ سندھ
کراچی: سی ٹی ڈی کی کارروائی‘ 2 دہشت گرد گرفتار