کراچی(آئی این پی ) گلشن معماراورلیاری میں سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گردوں سمیت 3 ملزمان ہلاک ہوگئے۔ کراچی کے علاقے گلشن معمارمیں پولیس کے کاؤنٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے مصدقہ اطلاعات پر کارورائی کی، کارروائی کے دوران 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا۔ ایک ملزم خودکش حملہ آورکو ضروری تربیت فراہم کرتا تھا جب کہ دوسرا کراچی میں سیکیورٹی اہلکاروں سمیت سوات امن کمیٹی کے ارکان کے قتل میں بھی ملوث ہے۔ دوسری جانب پولیس نے لیاری کے علاقے شاہ بیگ لین میں کارروائی کی، فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم ہلاک ہوگیا۔ ہلاک ہونے والے ملزم کی شناخت اللہ بخش عرف چاچو کے نام سے ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ شہر کے دیگر علاقوں سے 12 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔
خبرنامہ سندھ
کراچی: کارروائی 2 دہشتگردوں سمیت 3 ملزمان ہلاک