کراچی: (اے پی پی) ایم کیوایم کے رہنما فاروق ستار کا کہنا ہے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھیں گے کراچی کے امن کو دیرپا اور پائیدار بنائیں گے ، خواجہ اظہارالحق کا کہنا ہے پی ٹی آئی ایک سنگین کیفیت کا نام ہے ، ایک طرف ووٹ مانگتے ہیں ، دوسری جانب درخواست دائر کر دیتے ہیں ۔ کراچی میئر کی حلف برداری تقریب میں فاروق ستار کا کہنا ہے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھیں گے ، ترقی کا عمل سے تیزی سے آگے بڑھائیں گے ، مسائل حل کریں گے اور کراچی کے امن کو دیرپا اور پائیدار بنائیں گے ۔ خواجہ اظہارالحق کا کہنا ہے پی ٹی آئی ایک سنگین کیفیت کا نام ہے ، اسے ووٹ بھی چاہیے ہوتے ہیں اور وسیم اختر کے خلاف درخواست بھی دے دیتی ہے ۔ فیصل واؤڈا کو کسی دن کھانا کھلا کر معاملہ ٹھنڈا کرنے کی کوشش کریں گے ۔
خبرنامہ سندھ
کراچی کےامن کودیرپا اورپائیداربنائیں گے: فاروق ستار
