کراچی: (آئی این پی) کراچی کے میئر اور ڈپٹی میئر نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ۔ میئراورڈپٹی میئر کی حلف برداری کی تقریب کراچی کے باغ جناح المعروف پولو گراؤنڈ میں منعقد کی گئی ۔ وسیم اختر کو حلف برداری کے لیے پولیس کی خصوصی بکتر بند گاڑی میں سینٹرل جیل سے پولو گراونڈ لا یا گیا ۔ حلف برداری کی تقریب میں اعلیٰ سیاسی و سرکاری شخصیات، ایم کیو ایم کے رہنما اور میئر و ڈپٹی میئر کے گھر والوں نے شرکت کی ۔ الیکشن کمیشن نے سندھ بھر میں بلدیاتی نمائندوں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا ،تاہم ضلع غربی کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا ۔ دوسری جانب حلف رکوانے کے لئے سپریم کورٹ اور سندھ ہائی کورٹ میں الگ الگ درخواستیں دائر کی گئی تھیں ۔ شاہد غوری نے عدالت عظمیٰ اور فیصل واوڈا نے سندھ ہائیکورٹ سے حلف رکوانے کی استدعا کی تھی ۔ درخواستوں میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ وسیم اختر کے خلاف سنگین نوعیت کے مقدمات ہیں ، لہذا انہیں اہم ترین عہدہ سنبھالنے سے روکا جائے ۔
خبرنامہ سندھ
کراچی کےمیئراورڈپٹی میئرنےاپنےعہدے کا حلف اٹھا لیا
