خبرنامہ سندھ

کراچی: 4.5 کلوگرام ہیروئن، 5.5 کلو گرام میتھایمفیٹامین کی سمگلنگ کی کوشش ناکام

کراچی (ملت + اے پی پی) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے کراچی پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے ٹائلز میں چھپا کر بیرون ملک بھیجی جانے والی 4.5 کلو گرام ہیروئن اور 5.5 کلوگرام میتھ ایمفیٹامین (آئی سی ای) برآمد کر لی ہے۔ ہیروئن ٹائل میں چھپا کر پی آئی سی ٹی سے بھیجی جا رہی تھی۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق اے این ایف کو خفیہ معلومات ملی تھیں کہ کنٹینرز میں موجود ٹائلز میں ہیروئن اور میتھ ایمفیٹامین (آئی سی ای) چھپا کر بیرون ملک بھیجی جا رہی ہے جسے اے این ایف نے کارروائی کر کے کنٹینر سے برآمد کر لیا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ اے این ایف نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔