خبرنامہ سندھ

کورنگی اور پی آئی بی سے 6 ملزمان گرفتار

کراچی: (ملت+آئی این پی)کراچی کے علاقوں کورنگی اور پی آئی بی کالونی میں پولیس کارروائیوں کے دوران 6ملزمان گرفتارکرلئے گئے،ملزمان سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ۔ چند دن قبل پرانی سبزی منڈی میں چوری کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی ۔ فوٹیج میں چور کو یوٹیلٹی اسٹور میں سامان جمع کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔نامعلوم افراد تالے کاٹ کر یوٹیلٹی اسٹور میں داخل ہوگئے اور لاکھ روپے سے زائد مالیت کا سامان اور نقدی لیکر فرار ہوگئے۔ دکانداروں کا کہنا ہے کہ علاقے میں اب تک تالے کاٹ کر چوری کی یہ چھٹی واردات ہے،پولیس کا علاقہ میں گشت نہ ہونے اور منشیات فروشوں کی سرپرستی کے باعث، علاقہ نو گو ایریا بنا ہوا ہے۔اہل علاقہ کا آئی جی سندھ سے واقعات کا نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔