خبرنامہ سندھ

گڈانی شپ یارڈ حادثہ: مزید تین افراد کی لاشیں نکال لی گئیں ، ہلاکتوں کی تعداد 20 ہو گئی

کراچی (ملت + آئی این پی) گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں لگنے والی آگ پر 24 گھنٹے گذارنے کے باوجود قابو نہ پایا جا سکا ، جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 18 ہو گئی۔ فیصل ایدھی نے کہاہے کہ جہاز میں کسی کے بچنے کی امید کم ہے۔ ذرائع کے مطابق جہاز کے ملبے سے رات گئے مزید تین افراد کی لاشیں نکال لی گئی۔ جس کے بعد جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 18 ہو گئی۔ 66 سے زائد زخمی کراچی اور لسبیلہ کے ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں جن میں سے 9 کی حالت تشویشناک ہے۔ ریسکیو آپریشن رات کے اندھیرے کے باعث روک دیا گیا تھا۔ صبح کو ایدھی کے سو رضا کاروں نے دو کشتیوں کے ساتھ ریسکیو آپریشن شروع کر دیا ۔ دوسری جانب کراچی سے بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں جو دھماکوں کی نوعیت کا جائزہ لیں گی۔ سماجی کارکن فیصل ایدھی کے مطابق جہاز کے اندر کسی کے زندہ ہونے کی امید نہیں ۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز صبح جہاز میں 2 سلنڈر دھماکے ہوئے۔ دھماکے کی وجہ سے ہزاروں ٹن وزنی چھت اڑ گئی۔ کئی مزدوروں کی لاشیں کافی فاصلے سے ملی تھیں۔