خبرنامہ سندھ

اسٹیٹ بینک نےزکوٰۃ کا نصاب جاری کردیا

کراچی:(آئی این پی) اسٹیٹ بینک نے رواں برس کے لئے زکوٰۃ کا نصاب جاری کردیا ہے۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق رواں برس کے لئے زکوۃ کا نصاب 35 ہزار 557 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ مرکزی بینک کے مطابق ملک بھر میں بینک کھاتوں سے زکوٰۃ یکم رمضان المبارک کو منہا کی جائے گی۔ اس کے علاوہ رمضان المبارک میں بینکوں کے اوقات کار صبح 8 بجے سے دوپہر 2 بجے تک ہوں گے جب کہ عوام کے لئے جمعہ کے روز بینک کھلنے کا وقت صبح 8 سے دوپہر ساڑھے 12 بجے تک ہوگا۔