خبرنامہ سندھ

اسکولوں کی بڑھتی ہوئی فیسوں پر سندھ ہائی کورٹ نےفیصلہ سنادیا

نجی اسکولوں کی بڑھتی فیسوں پرسندھ ہائی کورٹ نےفیصلہ سنادیا۔اب فیسوں میں پانچ فیصد سے زائد اضافہ نہیں ہوسکے گا۔ صوبائی حکومت اورمتعلقہ اسکول انتظامیہ سے سات ستمبرتک جواب مانگ لیا ہے۔

اسکولوں کی بڑھتی ہوئی فیسوں کےخلاف سندھ ہائی کورٹ نے فیصلہ سنادیا۔عدالت نےنجی اسکولوں کی فیسوں میں دس سے تیرہ فیصد اضافہ کا معاملہ نمٹادیا گیا۔

والدین کی درخواست پرسندھ ہائی کورٹ نے نجی اسکولوں کی فیس میں پانچ فیصد سے ذائد اضافہ روک دیا۔ صوبائی حکومت اوراسکول انتظامیہ سے سات ستمبر تک جواب طلب کرلیا۔عدالت کے حکم کے مطابق پرانے اسٹرکچر کے تحت فیس وصول کی جائے گی۔اسکول فیس پر عائد اِنکم ٹیکس پر وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کردیا گیا۔