خبرنامہ سندھ

الیکشن کمیشن نے سندھ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کی تبدیلی کی درخواست مسترد کردی

اسلام آباد (آئی این پی) الیکشن کمیشن نے سندھ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے عملے کی تبدیلی کی درخواست مسترد کر دی۔ تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے ضمنی بلدیاتی انتخاب کیلئے عملے کی تبدیلی کی درخواست کی تھی تاہم جمعرات کو الیکشن کمیشن نے یہ درخواست مسترد کر دی۔ الیکشن کمیشن کی طرف سے کہا گیا کہ ڈی آر اوز اور اے آر اوز تقرری کی جگہ پر فرائض سر انجام دیں گے۔(اح)