خبرنامہ سندھ

آفتاب احمد کی پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری

کراچی:(آئی این پی) کراچی میں رینجرز کی حراست میں جاں بحق ہونے والے آفتاب احمد کی پوسٹمارٹم رپورٹ جاری کر دی گئی ، رپورٹ کے مطابق آفتاب احمد کے جسم پر تشدد کے نشانات تھے ۔ منگل کو رینجرز کی حراست میں جاں بحق ہونے والے آفتاب احمد کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق آفتاب احمد کے جسم پر تشدد کے نشانات واضح نشانات موجود تھے ۔ آفتاب کے جسم پر خراشیں اور نیل کے نشانات بھی واضح تھے جبکہ اسے کوئی اندرونی چوٹ نہیں آئی تھی ۔ متوفی کی دونوں رانوں اور ایڑیوں پر بھی گہرے زخم کے نشانات تھے تاہم اس کے جسم کی کوئی ہڈی نہیں ٹوٹی تھی ۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں آفتاب احمد کی موت وجہ نہیں بتائی گئی ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے موت کی حتمی وجہ کا تعین ہسٹو پیتھالوجیکل رپورٹ اور کیمیائی تجزئیے کے بعد کیا جائے گا ۔