خبرنامہ سندھ

ایان علی نے پھردرخواست دیدی

اسلام آباد:(اے پی پی) ماڈل ایان علی نے اپنے وکیل کے ذریعہ وزارت داخلہ میں جمع کرائی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ سندھ ہائی کورٹ نے ایان علی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا 19 اپریل کا نوٹی فیکشن کالعدم قرار دیدیا ہے۔ ہائی کورٹ نے یہ حکم دو جون کو دیا تھا۔ چار روز گزرنے کے باوجود ای سی ایل سے نام نہیں نکالا گیا۔ عدالتی حکم پر فوری طور پر من و عن عمل کیا جائے۔ توہین عدالت کا معاملہ ابھی بھی سندھ ہائی کورٹ میں ہے سماعت 9 جون کو ہو گی۔