خبرنامہ سندھ

ایس ایس پی راؤ انوار پر خودکش حملے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کرلی

ایس ایس پی راؤ انوار پر خودکش حملے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کرلی

کراچی:(ملت آن لائن) ایس ایس پی ملیر راؤ انوار پر خودکش حملے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کرلی۔
کراچی کے علاقے ملیر میں ایس ایس پی راؤ انوار ہر ہونے والے خود کش حملے کی ذمے داری کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے قبول کرلی ہے۔ ایس ایس پی ملیر راؤ انوار نے بتایا کہ حملہ کالعدم تحریک طالبان کے ’کے ٹی ایس‘ گروپ نے کیا اور طالبان کی جانب سے حملہ آور کی تصویر بھی جاری کردی گئی ہے۔گزشتہ روز ایس ایس پی راؤ انوار کی گاڑی کے قریب خود کش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا تھا۔ راؤ انوار سیکیورٹی کے پیش نظر بکتربند گاڑی میں تھے جس کی وجہ سے وہ محفوظ رہے جب کہ پولیس نے برقت کارروائی کرتے ہوئے خودکش بمبار کے 2 ساتھیوں کو فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک کردیا تھا۔ اس واقعے میں کوئی اہلکار زخمی نہیں ہوا تھا۔

واضح رہے 2015 میں بھی راؤ انوار پر قاتلانہ حملہ ہوا تھا جس میں وہ محفوظ رہے جب کہ پولیس نے جوابی کارروائیکرتے ہوئے 5 دہشت گردوں کوہلاک کردیا تھا۔