خبرنامہ سندھ

ایم کیوایم لندن کی عبوری کمیٹی کے رہنما امجد اللہ کو گرفتارکرلیاگیا

کراچی(ملت + آئی این پی )متحدہ قومی موومنٹ لندن کی عبوری کمیٹی کے رہنما حسن ظفر اور کنور خالد یونس کی گرفتاری کے بعد امجد اللہ کو بھی گرفتار کر لیا گیا ۔ ہفتہ کو متحدہ لندن کے رہنما امجد اللہ کو کراچی پریس کلب سے باہر آتے ہوئے رینجرز نے گرفتار کر لیا ۔ امجد اللہ 4گھنٹے سے کراچی پریس کلب میں موجود تھے جس دوران رینجرز نے پریس کلب کے چاروں طرف گھیرا ڈالا ہوا تھا اور امجد اللہ کا گرفتاری سے بچنا ناممکن ہو گیا تھا۔ اس پر ردعمل دیتے ہوئے ایم کیو ایم لندن کے رہنما واسع جلیل نے کہا کہ امجد اللہ نے خود کو رینجرز کے حوالے کیا۔