خبرنامہ سندھ

ایم کیوایم کی زیرحراست خواتین کو ہرممکن سہولت فراہم کی جائے، وزیراعلیٰ سندھ

کراچی: (آئی این پی) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے آئی جی سندھ کو فون کرکے ایم کیو ایم کی زیر حراست خواتین کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کی ۔ ترجمان وزیر اعلیٰ ہاوس کے مطابق وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کو فون کیا اور انھیں ایم کیو ایم کی گرفتار خواتین کارکنان کو ہر ممکن قانونی سہولیات دینے کی ہدایت کی ۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ گرفتار خواتین کا ہر طرح سے خیال رکھا جائے ،ان سے عزت و احترام سے پیش آیا جائے ، اورقانونی مدد درکار ہو تو فراہم کی جائے۔ ان خواتین کو نجی چینل پر حملے کے الزام میں گرفتا ر کیا گیا تھا جن کا عدالت نے چار روز کا ریمانڈ دیا ۔