خبرنامہ سندھ

بجلی چوروں کی مدد کرنے اور رشوت لینے پر حیسکو کے03 ایس ڈی اوز نوکری سے فارغ

حیدرآباد21اکتوبر (ملت + اے پی پی) چیف ایگزیکٹو آفیسر حیسکو اسد اللہ کی ہدایات پر بجلی چوری میں ملوث ، بجلی چوروں کی مدد کرنے اور رشوت لینے پر حیسکو ملازمین کے خلاف مکمل انکوائری کے بعد سزا اور جزا کے عمل کے تحت 03 ، SDOsکونوکری سے فارغ کیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق چیف آپریٹنگ آفیسر حیسکو رحم علی اوٹھو نے حیسکو چیف کی ہدایات پر بجلی چوری میں ملوث حیسکو ملازمین کے خلاف مکمل انکوائری کے بعد ملوث ہونے پر 3 ، SDOs کو نوکری سے فارغ کرنے کے احکامات جاری کیئے ، جس میں ذوالفقار علی آرئیں موجودہ SDOآپریشن سب ڈویژن کنری اور سابق SDOعمرکوٹ جو کہ 4ٹیوب ویل کنکشن اور 1انڈسٹریل کنکشن پرغیر قانونی طریقے سے منظور شدہ لوڈ سے زائد کا لوڈ استعمال کرانے میں ملوث پائے گئے جوکہ بجلی چوری کے زمرے میں آتا ہے جن کو مکمل انکوائری کے بعد نوکری سے فارغ کردیا گیا غلام قادر خان موجودہ SDOحا لی روڈ اور سابق SDO نوری آبادانہوں نے نوری آباد سب ڈویژن میں غیر قانونی طریقے سے 20انڈسٹریل ٹیوب ویل کنکشن کو بجلی کی سپلائی فراہم کررہے تھے اور کنکشن منقطع کرنے میں ناکام رہے جن کو نو کری سے فارغ کردیا گیا ہے عبدالستار چنہ موجودہ SDOآپریشن سب ڈویژن ٹھٹھہ سابق SDOٹنڈوالیہارII- جنہوں نے-3فیز میٹرتبدیل کرنے کیلئے 20ہزارروپے کی رشوت روشن علی آکلانی سے وصول کی جو کہ MNAعبدالستار بچانی کے PAہیں اور بنک میں جمع نہیں کرائے بلکہ اپنے ذاتی مقصد کیلئے استعمال کیئے گئے جن کو مکمل انکوائری کے بعد نوکر ی سے برطرف کردیا گیا ہے واضح رہے کہ حیسکو انتظامیہ کی جانب سے گذشتہ ماہ بھی 6 میٹرز کو جزا اور سزا کے عمل کے تحت نوکری سے برطرف کیا حیسکو چیف اسد اللہ نے بجلی چوروں کے خلاف FIR درج کرانے اور بجلی چوری میں ملوث یا مدد کرنے والے ، فرائض میں غفلت برتنے والے اور دیئے گئے ریکوری ٹارگٹ حاصل نہ کرنے والے حیسکو ملازمین کے خلاف محکماجاتی کارروائی کے بعد انکوائری مکمل ہونے پر ملوث ملازمین کو فوری طور پر سزا اور جزا کے عمل کے تحت سزائیں دیئے جانے کی ہدایات دے رکھی ہیں ، جس پرعمل کرتے ہوئے حیسکو ملازمین کو نوکری سے برطرف کیا جا رہا ہے ۔