خبرنامہ سندھ

بہن کو فروخت ہونے سے نہ بچاپانے پر بھائی کی خود سوزی

گھوٹکی: (اے پی پی)بہن کو فروخت کرنے سے باپ کو نہ روک پانے پر دلبرداشتہ بھائی نے خود کو آگ لگا کے خود کشی کی کوشش کی۔ میر پور ماتھیلو کے رہائشی سلطان اپنی نو عمر بیٹی ہیر کو اختیار لغاری نامی شخص کو فروخت کررہا تھا،جس پر لڑکی کا بھائی سخت نالاں تھا اور اُس نے باپ کو ایسا نہ کرنے سے منع کیا۔ تاہم بھائی کے اعتراض کے باوجود باپ نے بیٹی فروخت کردی،جس پر دل برداشتہ ہو کر بھائی نے خود پر پٹرول چھڑک کر آگ لگادی،آگ لگنے کے باعث نوجوان لڑکے کا جسم ستر فی صد تک جل گیا۔ جھلسے ہوئے لڑکے کو فوری طور پر سول ہسپتال گمبٹ کے برنس سیٹر میں داخل کرایا گیا ہے جہاں اس کی حالت نہایت تشویشناک ہے۔ پولیس روایتی سستی اور لاپرواہی کا مظاہرہ کررہی ہے اور تاحال نہ تو لڑکی کے خریدار اختیار لغاری اور نہ ہی اپنی سگی بیٹی فروخت والے باپ سلطان کے خلاف کوئی کاروائی عمل میں لا سکی ہے۔