خبرنامہ سندھ

تانیہ خاصخیلی کا قاتل خان نوحانی گرفتار،اسلحہ و موٹر سائیکل برآمد

تانیہ خاصخیلی کا قاتل خان نوحانی گرفتار،اسلحہ و موٹر سائیکل برآمد
حیدر آباد(اے پی پی) حیدرآبادپولیس نے تانیہ خاصخیلی کے قاتل خان نوحانی کوگرفتارکرکے اسلحہ اور موٹر سائیکل بھی برآمدکرلیا۔ یہ تاثر درست نہیں کہ ملزم کو بلوچستان سے کسی بااثر شخصیت کے تعاون سے گرفتار کیا ہے ، پولیس نے پچاس مقامات پر چھاپہ مارا اصل ملزم پکڑا گیا جس نے جرم کا اعتراف کرلیا ہے ،ڈی آئی جی حیدرآباد کی پریس کانفرنس ، رواں ماہ 7ستمبر کو جام شورو ضلع کے علاقہ اور وزیر اعلیٰ سندھ کے آبائی گاؤں جھنگارا میں ایک بااثر وڈیرے کے بیٹے خان محمد نوحانی عرف خانو نے میٹرک کی طالبہ تانیہ خاصخیلی کو شادی سے انکار پر اسکے گھر میں داخل ہو کر گولیاں مار کر ہلاک کردیا تھایہ واردات جھنگارا تھانہ کے قریب ہی واقع ہو ئی تھی لیکن پولیس نے مبینہ طور پر ملزم کے بااثر ہو نے کی وجہ سے اسے گرفتار کرنے سے گریز کیا لیکن میڈیا کے زبردست دباؤ اور سماجی تنظیموں کے مظاہروں و احتجاج کے بعد وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ دادو میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے جلسہ عام سے قبل مقتولہ تانیہ خاصخیلی کے گھر پہنچے اور متاثرہ گھرانہ کو یقین دلایا کہ وہ ملزم کو ہر صورت گرفتار کرکے انصاف کے کٹہرے میں پہنچائیں گے انہوں نے مقتولہ کے والدین کی شکایت پر فوری طور پر ایس ایچ او جھنگارا کو معطل کرکے اسے گرفتار کرنے کا حکم بھی دیا تھا تاہم پولیس نے ایس ایچ او کو صرف معطل ہی کیا۔ ڈی آئی جی حیدرآباد رینج خادم حسین رند نے اپنے دفتر حیدرآباد میں ایس ایس پی جام شورو عرفان علی بہادر اور اے ایس پی ڈاکٹر سمیع ملک کے ہمراہ پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہو ئے کہاکہ 7ستمبر کو جھنگارا میں تانیہ خاصخیلی کے قتل کا یہ درد ناک واقعہ رونما ہو اتھا جس کی رپورٹ مقتولہ کے والد غلام قادر خاصخیلی نے متعلقہ تھانہ میں درج کرائی پولیس نے ملزم خان محمد نوحانی عرف خانو اور اسکے ساتھی مولا بخش نوحانی عرف مولوکے خلاف ایف آئی آر نمبر18/17,u/s 302,34ppc,6/7ATAدرج کی جس کے بعد پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کردی وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ بھی مقتولہ کی رہائش گاہ پر گئے تھے جہاں انہوں نے تعزیت بعد جائے وقوع کا معائنہ کیا اور ورثاء کو یقین دلایا کہ ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا